امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان نے تباہی مچا دی، 23 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سپی میں طوفان نے تباہی مچا دی، 23 افراد ہلاک
امریکہ کی جنوبی ریاستوں مسی سپی اور الاباما کے دیہی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مسی سپی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ گزشتہ روز آنے والے طوفان نے زرعی اراضی اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں، طوفانی بگولوں کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ ملبے تلے بھی ہو سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔