ویب ڈیسک: عدالت کی کی جانب سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ لاپتہ شہریوں کی تصاویر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر شائع کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی؟ عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ شہریوں کی بازیابی کے لئے ملک بھر کے مختلف حراستی مراکز اور دیگر ایجنسیوں کو خطوط ارسال کیے ہیں، متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس بھی ہوچکے ہیں لیکن اب تک شہریوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی بہادرآباد اور انار گل سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ ہے، ارسلان الدین شریف آباد اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں،شہریوں کی بازیابی کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے، عدالت کی شہریوں کی تصاویر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کی شہریوں کی ٹریول ہسٹری حاصل کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور درخواستوں کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔