چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی وفد کا  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

  چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی وفد کا  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
سورس: publicnews

(لاہور) محمد شکیل خان: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو رکنی وفد نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔ 

آئی سی سی  وفد  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کےجائزہ  کےحوالے سےپاکستان میں موجود ہے۔ آئی سی سی  وفد سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل  ہے۔آئی سی سی وفدنے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ڈریسنگ رومز  ، مین بلڈنگ  سمیت  میڈیا باکسز اور ہاسپٹلٹی باکسز کا  دورہ کیا ہے۔ 

دورے کے دوران وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی، اس سے پہلے وفد نے  ہوٹل میں بھی  انتظامات کا جائزہ لیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے بعد وفد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جایا گیا جہاں پر کھلاڑیو ں کے لئے دی جانے والی سہولیات سمیت ٹریننگ ایریا کا جائزہ لیا ۔

لاہور کے بعد آئی سی سی وفد راولپنڈی جائے گاجہاں پر انہیں آئی سی سی  کے ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے بھی جوائن کریں گے اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیں گے،گزشتہ روز آئی سی سی وفدنے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیاتھا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے اور تین وینیوز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔