جنسی اسمگلنگ کا الزام، ریپر شین ڈڈی کے گھروں پر چھاپے 

جنسی اسمگلنگ کا الزام، ریپر شین ڈڈی کے گھروں پر چھاپے 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک : گلوکار ریپر شین ڈڈی نجی جیٹ  سے فرار ہو کر افریقا پہنچ گئے  جبکہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے بچے گرفتار کرلئے۔

رپورٹس کے مطابق سیکس اسمگلنگ  کے الزام پر  وفاقی پولیس نے میامی اور لاس اینجلس میں  شین ڈڈی کے میامی فلوریڈا اور لاس اینجلس میں واقع   لاکھوں ڈالر مالیتی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں  رپورٹ کے مطابق  یہ چھاپے پانچ افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد  مارے  گئے، جن میں عصمت دری اور جنسی  تشدد جیسے سنگین جرائم کا الزام لگایا گیا ہے۔ 

 دوسری طرف ٹی ایم زی کی رپورٹکے مطابق ڈڈی اپنے نجی جیٹ کے ساتھ مبینہ طور پر امریکا چھوڑ دیا ہے۔ 

 محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے گھروں پر چھاپوں کے بعد ڈڈی کے بچوں جسٹن کومبس اور کرسچن " کو گرفتار کیا ہے ایک جاری کردہ ایک ویڈیو میں  انہیں ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بیٹھا  دیکھا  جاسکتا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے  ڈڈی کےعملے سے بھی گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔

 این بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اہلکاروں نے کومبس کی میامی کی رہائش گاہ سے فون ضبط کر لیے ۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی  کی جانب سے چھاپوں کے دوران ایجنٹس نے دروازے توڑ کر رہائش گاہوں میں داخل ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹر اوپر منڈلا رہے تھے۔

Watch Live Public News