صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات، معاشی ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات، معاشی ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) صدرمملکت اور  وزیراعظم  شہباز شریف نے  ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق   صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ملاقات میں شہریوں کو رمضان المبارک میں ریلیف پہنچانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے  ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News