(ویب ڈیسک ) انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 6 پیسے سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 8 پیسے کا ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا ، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 280 روپے 67 پیسے کا ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔