اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم اور حکومت سمیت وزیر اعظم کو ریکوڈک کیس جیتنے پر مبارک ہو ۔برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ میں پاکستان کی بھرپور کامیابی ہوئی ہے ٗ جب اگست میں یہ حکومت آئی تو مسائل کا انبار لگا ہوا تھا ٗ لڑکھڑاتی معشیت کے دوران ایسے کیسسز کو چلانا بڑی کامیابی ہے ٗ کل کی کامیابی ایک جنگ میں کامیابی ہے ۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان کی جانب سے ریکوڈک کیس جیتنے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں وزیر اعظم کے حکم پر ریکوڈک کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ٗ اس کیس میں بیرون ملک گئے اور قانونی جنگ لڑی ٗ وزارت قانون کی کوششوں سے یہ بڑی کامیابی ملی ہے ٗ امریکہ سمیت کئی ممالک کے وکلاء سے ریکوڈک کے معاملے پر قانونی مشاورت کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ہمیں کامیابی ملی ٗ ریکوڈک کیس میں ائیر مارشل ارشد نے وزارت قانون کے ساتھ ملکر بہت اچھا کام کیا ٗ ہم نے کہا تھا کہ کسی اور کی حکومت نہیں عمران خان کی ہے کسی کو ملک کا ایک پیسہ کھانے نہیں دیں گے ۔فروغ نسیم نے کہا کہ ملک کی لڑکھڑاتی معیشت کے دوران یہ بہت بڑی کامیابی ہے ٗوزارت قانون ملکی قوانین کی بقاء کیلئے کام کررہی ہے ٗ ماضی میں تو وزارت قانون نے بہت سارے معاملات پر غلطیاں کیں ٗ ہماری نیت اللہ کی ذات جانتی ہے آخری دم تک ملک کا دفاع کریں گے۔