یوٹیوب نے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

یوٹیوب نے فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا
انقرہ( ویب ڈیسک ) یوٹیوب نے فلسطینیوں کا ترجمہ دہشت گرد کر دیا ہے ٗ اگر آپ ترک زبان میں یوٹیوب پر کچھ سرچ کرتے ہیں تو ویڈیو میں اس کی آٹو ٹرانسلیشن میں فلسطینیوں کا ترجمہ دہشت گرد کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ترکی میں یوٹیوب پر پبلش ہونے والی ایک میڈیا ہائوس کی ویڈیو میں ’’فلسطینیوں‘‘ کے لفظ کو ’’دہشت گردوں‘‘ میں ٹرانسلیٹ کر دیا گیا ٗ جس پر ترک سمیت پوری دنیا میں سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے ٗ ترکی کے نیوز چینل کی اس ویڈیو میں فلسطین کے مسئلہ بارے بات کی گئی تھی ٗ اس میں جملہ استعمال کیا گیا کہ ’’ ہزاروں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ٗ اس کا نیچے تحریری ترجمہ کچھ اس طرح ہوا کہ ’’دہشت گرد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘‘۔https://twitter.com/trtworld/status/1397313275017236481اس پر پوری دنیا میں اور خاص طور پر ترک شہریوں نے شدید ردعمل دیا ٗ ایک صارف نے لکھا کہ فلسطینی لفظ کا ترجمہ دہشت گرد کرنا سراسر تحقیر ہے ٗ یوٹیوب کو فوری طور پر اسے درست کرنا چاہیے ایک اور صارف نے لکھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بات کرتے ہوئے تمام اخلاقی حدود ختم ہو جاتی ہے اور آزادی اظہار کے تمام روئیے بدل جاتے ہیں۔

Watch Live Public News