لاہور (پبلک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے الیکشن کے دو سال دس ماہ بعد رکن پنجاب اسمبلی کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے ان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے ایوان میں جانے کے لیے حکومتی ارکان کے لابی کا انتخاب کیا۔ چودھری نثار اسپیکر چیمبر سے نکل کر حکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے۔ ایوان میں انہیں صوبائی وزرا کی نشست پر بٹھایا گیا۔یہ بھی پڑھیں - مریم نواز یا کسی اور کو جوابدہ نہیں: بلاول بھٹوحلف اٹھانے کے بعد قائم مقام اسپیکر نے انہیں اظہار خیال کی دعوت بھی دی جس سے انہوں نے معذرت کر لی۔ حلف اٹھانے کے بعد میڈیا نمائندوں نے چودھری نثار سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن شدید دھکم پیل اور بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئے۔خیال رہے کہ چودھری نثار علی خان روالپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔