ملتان (ویب ڈیسک) تحصیل شجاع آباد میں سہاگ رات کو گھر میں ڈاکو گھس آئے۔ ڈکیتی کے دوران پہلے گھر صفایا کیا، پھر دلھن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دولھا پر بھی تشدد کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو پولیس کی وردی پہن کر شادی والے گھر میں داخل ہوئے جہاں انھوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے گھر سے 5 تولے سونا اور دیگر زیورات سمیت ایک لاکھ 25 نقدی بھی لوٹ لی۔یہ بھی پڑھیں - لڑکی سے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیااہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر کا صفایا کر لینے کے بعد ڈاکوؤں نے دلھن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ مذاحمت کرنے پر دلھا پر بھی تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ مقدمہ ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ملزموں کو گرفتار کرنے کے لیے تین ٹیمیوں دی گئی ہیں۔پڑھنا مت بھولیں - شکارپور کچے کے علاقہ میں پکے آپریشن کا فیصلہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی ہے جس کا بدلہ لینے کے لیے یہ واردات کی گئی لیکن تاحال ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ زیادتی بھی ڈکیتی کے دوران کی گئی۔