سابق وفاقی وزیر عمر ایوب پولیس تشدد سے شدید زخمی

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب پولیس تشدد سے شدید زخمی
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ان پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ جو مرضی کرنا ہے کرو، پر ہمیں نہیں روک سکتے۔ پنجاب پولیس کی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت۔ برہان پل کو پنجاب پولیس سے کلیئر کرتے ہوئے پولیس کی لاٹھی چارج کا سامنا کیا پر اپنے ٹارگٹ کو حاصل کیا الحمدللہ، اس چوک پوائنٹ کو صاف کرا کے آزادی مارچ کو اسلام آباد کی طرف رواں کر دیا۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1529711708465414144?s=20&t=QmmcxoabFTNRvwAFpYpgUQ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری سمیت دیگر قائدین کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جہلم پولیس کی جانب سے درج ہوا ہے۔ فواد چودھری کیخلاف درج مقدمے میں ان پر غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پارٹی پر پتھرائو کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی قیادت میں ان پرتشدد ہجوم کے پتھراؤ کی وجہ سے پولیس ملازمین کو چوٹیں آئیں جبکہ سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریلی کے شرکا کے پاس اسلحہ تھا، وہ پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔