ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ، عمران خان

ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ، عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں ہے ۔ ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ تھا ہی نہیں ۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔