ہاردک پانڈیا سے طلاق، نئی ویڈیو میں اداکارہ نتاشا کیساتھ لڑکا کون؟

ہاردک پانڈیا سے طلاق، نئی ویڈیو میں اداکارہ نتاشا کیساتھ لڑکا کون؟
کیپشن: Natasa Stankovic
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبر پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں نتاشا ریستوران سے دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ  باہر نکلتی ہیں تو سامنے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز موجود ہوتے ہیں۔ 

نتاشا کیمرے کے سامنے پوز دیتی ہیں تو صحافی اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ آپ ہادرک پانڈیا سے طلاق کی خبروں پر کیا کہنا چاہیں گی؟صحافی کا سوال سُن کر نتاشا مسکراتے ہوئے شکریہ کہہ کر وہاں سے چلی جاتی ہیں اور پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن اُن کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔


 

Watch Live Public News