وزیرخوراک پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

وزیرخوراک پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

لاہور:‌ وزیر اعظم عمران خان سے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ملاقات، سینئر وزیر علیم خان کو وزارت سے مستعفی ہونے کی اجازت مل گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں اُن کا ممنون ھوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ھے۔ میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ھوں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔