پنسل چوری کا الزام، بچہ مقدمہ درج کرانے پہنچ گیا

پنسل چوری کا الزام، بچہ مقدمہ درج کرانے پہنچ گیا
سکول میں بچے ایک دوسری کی چیزیں چوری کرتے رہتے ہیں لیکن اس کو اتنی بڑی بات نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اگر کوئی بچہ کسی اور بچے کی پنسل چوری کر لے تو وہ زیادہ سے زیادہ استاد کو شکایت کر دیتا ہے۔ مگر ایک سکول کے بچے نے محض پنسل چوری کرنے پر اپنے ہی کلاس فیلو پر مقدمہ درج کرانے کی ٹھان لی جس سے سبھی حیران ہو گئے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع سے کرنول میں پیش آیا۔ جہاں پر ایک مقامی تھانہ میں ایک بچے نے اپنے دیگر ہم جماعتوں کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی۔ اپنی پنسل کی چوری پر بچے کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے کی جانے والی درخواست کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک بھارتی پولیس آفیسر نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوتی چلی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔