ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز؛ سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آ گئی

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز؛ سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور ( پبلک نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف سینئر کھلاڑیوں کو باہر کیوں کیا جارہا ہے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتان بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سینئر کھلاڑیوں کو کھلانے کا کہا جس پر بابر اعظم نے منع کردیا۔ بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آزمانا چاہتا ہوں۔ مجھے پتہ ہے کب کس موقع پر کھلاڑیوں کو آزمانا ہے۔ شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کھیلنے سے انکار نہیں کیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے بھی دستیابی ظاہر کی تھی۔ بابر اعظم کی شعیب ملک کی دستیابی ظاہر ہونے پر ان سے خفیہ ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر نے شعیب ملک کو کہا شعیب بھائی آپ سینئر کھلاڑی ہیں آپکو بڑی سیریز میں موقع دونگا. نوجوان کرکٹرز کو بھی موقع دینا چاہتا ہوں. بابر اعظم کی گفتگو پر شعیب ملک نے بابر اعظم کے فیصلے کی تائید کی اور اسکو قبول کرلیا. ذرائع کاکہنا ہے کہ عماد وسیم،سرفراز احمد، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آرام کروایا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں شیڈول ہے۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13,دوسرا 14 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 دسمبر کو کراچی میں شیڈول ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔