عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، مریم نواز

عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اپنی ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران خان کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان اور نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان سب پلان بری طرح فیل ہو گئے ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔