سکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، 9دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، 9دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کا کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن ہوا ہے ، انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں۔ دھماکے میں دو راہگیر شہید اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے ایچ کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ، دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے ، دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا تھا ۔ گھیرے میں آے ہوے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔