اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔