آئرلینڈ کے لورکان ٹکر 34، پال اسٹرلنگ 14، کرٹس کیمفر 17 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ بارش ہونے کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا اور بارش کی وجہ سے ہی میچ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔AN HISTORIC WIN FOR IRELAND ????#T20WorldCup | #IREvENG pic.twitter.com/QvLpQYRpSL
— ICC (@ICC) October 26, 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے دی ، انگلینڈ کو 33 گیندوں پر53 رنز چاہیے تھے لیکن بارش نے ٹیم انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ میلبرن میں کھیلے جانے والے میچ میں آئرلینڈ کی جانب سے انگلینڈ کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا گیا تھا ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنا ئے۔ بوجہ بارش سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا جس سے انگلینڈ کوصرف 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیتا اور آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، آئرش کپتان اینڈی بالبرنی نے 62 رنز سکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔