واٹس ایپ سروسز بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی

واٹس ایپ سروسز بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل آیا تھا جس کے باعث سروس تقریباً دو گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہوئی تھی . واٹس ایپ سروسز معطل ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختصر وقت کیلئے واٹس ایپ کی بندش تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن اب مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً 2 گھنٹے کے لیے بند ہوگئی تھی۔ گذشتہ روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ سب سے پہلے تو صارفین ایپ کے گروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔ بعداذاں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے ہیں جبکہ انفرادی طور پر بھی صارفین کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ درپیش ہورہا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2 گھنٹے کے بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہوگئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔