دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو کی بھی تنزلی تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر آگئے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اب وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا تیسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا چوتھا نمبر ہے۔ بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پانچواں نمبر ہے جبکہ وانندو ہسارنگا تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔