آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
کیپشن: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

ویب ڈیسک:آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بابر اعظم کی تنزلی جبکہ سلمان علی آغا کی ترقی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہوگئی۔

بابر اعظم 4 درجہ تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سلما آغا کی 8 درجہ بہتری، 14 ویں پوزیشن پر آگئے۔

ادھر آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار اور روی چندرن ایشون کی دوسری، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کی تیسری اور چوتھی  پوزیشن جبکہ ٹیسٹ کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلرشامل نہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار اور روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد شکیب  الحسن کی تیسری پوزیشن ہوگئی۔

ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Watch Live Public News