نوازشریف نے کہا عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 26, 2022
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کہتے ہیں عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے 28 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔