پلرا کا لوکل گورنمنٹ فیس کی ادائیگی کیلئے اصلاحاتی اقدام

پلرا کا لوکل گورنمنٹ فیس کی ادائیگی کیلئے اصلاحاتی اقدام
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے لوکل گورنمنٹ فیس کی ادائیگی کے لیے اصلاحاتی اقدام کیے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو اراضی ریکارڈ کی شفاف اور با سہولت فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا لوکل گورنمنٹ فیس کی ادائیگی کے لیے اصلاحاتی اقدام جس کی بدولت صارفین کو اراضی ریکارڈ خدمات سے متعلقہ لوکل گورنمنٹ فیس کی ادائیگی کی آن لائن سہولت کا آغاز کیا گیا اس اقدام سے صارفین کو ناصرف مختلف جگہوں پر جانے کی دشواری سے نجات ملی بلکہ دھوکہ دہی اور فراڈ جیسے عناصر کا بھی خاتمہ ممکن ہوا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے اس اقدام کی بدولت لوکل گورنمنٹ کے ٹیکس(TTIP) کی مد میں مالی سال2023-2024 کی پہلی سہ ماہی میں 1.2 کی ارب روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈسروسز کا خو د کار طریقے سے حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔ جس کی بدولت عوام کے لیے ریکارڈ کی رسائی سے متعلقہ تمام مراحل کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔