ٹیکساس( ویب ڈیسک ) دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک اور ان کی محبوبہ گلوکارہ کلیئر ایلیس بوچر کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی مسلسل مصروفیت اس رشتے کے ناکامی کی وجہ بنی ہے، ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن اب علیحدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ https://twitter.com/myhotsales/status/1442026130383458306 نیو یارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ ہم تقریبا الگ ہو چکے ہیں، لیکن ہم اب بھی اکثر ملتے رہتے ہیں، میں ٹیکساس میں رہتا ہوں، سپیس ایکس اور ٹیسلا کی کی وجہ سے میری مصروفیت بہت زیادہ رہتی ہے، جبکہ گریمز کا کام نیو یارک میں زیادہ ہوتا ہے اور اسے اکثر اپنا کام چھوڑ کر میرے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔ https://twitter.com/Mcezone/status/1442021863626985473 ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک بلوم برگ کے مطابق 204 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ اس وقت دنیا کے سب سے امیر آدمی ہیں ۔انہوں نے گزشتہ سال کیلی فورنیا سے ٹیکساس میں منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا، اس سال جون میں انہوں نے سان فرانسسکو میں اپنا گھر بیچنے کا اعلان کیا تھا، گریمز کی طرف سے تاحال اس تعلق کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/myhotsales/status/1442026130383458306 یاد رہے کہ ایلون مسک اور گریمز کا ایک بیٹا بھی ہے جو گزشتہ سال پیدا ہوا تھا، میڈیا میں اپنے ڈراؤنے کپڑوں سے شہرت پانی والی گلوکارہ گریمز نے اپنے بیٹے کا نام بھی حیران کن طور پر مختلف رکھا تھا ۔ان کے بیٹے کا نام X AE A-XII رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔