وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں،محمد زبیر

وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں،محمد زبیر

کراچی(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران ہے، عمران خان کے ہاتھ دوسروں کے جیب میں ہوتے ہیں،اگر وزیراعظم کرپٹ نہیں تو تحائف کی تفصیلات بتائیں.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اقدامات کی وجہ سے کراچی میں امن آیا، کراچی کو ن لیگ نے این ایف سی کے علاوہ بھی حصہ دیا، ملک میں دو ایل این جی ٹرمنلز کام کررہےہیں، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ہم نے مکمل کیے، پورٹ قاسم میں بجلی کے 2منصوبے ن لیگ نے شروع کیے اور مکمل کیے.

محمد زبیر نے کہا گرین لائن منصوبے کا80فیصد انفراسٹرکچر ہم نے مکمل کیا، ان لوگوں نے3 سالوں میں40بسیں منگوائی ہیں، اس وقت بورڈ آف انوسٹرز کا کوئی چیئرمین نہیں، کے فور منصوبہ ہم نے جہاں چھوڑا تھا آج بھی وہیں ہے، گرین بس سروس پر حکومت نوازشریف کا شکریہ ادا کرے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔