پبلک نیوز: تحصیل وارہ میں پولیس اہلکار کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان شہید پولیس اہلکار کی سرکاری رائیفل موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وارہ کے تھانہ پر تعینات پولیس اہلکار بلیدی پولیس چوکی پر نائٹ ڈیوٹی کرکے واپس اپنے گھر جانے والے پولیس اہلکار غلام نبی تونیو کو لالو رائنک لاڑکانہ روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان شہید بولیس اہلکار کی سرکاری رائفل اور موٹر سائیکل و موبائل فون لےکر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پولیس اہلکار کی لاش کو تحویل میں لےلیا جبکہ پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی تلاش میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکار لالو رائنک کا رہائشی ہے جس کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔