اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی سماعت میں حاضر رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگوا کر انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ کر دیا۔ عدالتی عملے کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت کی تاریخ ہی شاہ محمود قریشی کی سماعت کی بھی اگلی تاریخ ہے، دونوں افراد کے لیے 10 اکتوبر کی تاریخ اگلی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔