ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی بدھ کے روز تک ملتوی کردی۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت پیش نہیں ہوسکے، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی التوا کی استدعا منظور کرلی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت نے سماعت کی۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ایڈیشنل سی ایم کی کاپی دے دیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس ریکارڈ کے حوالے سے عدالت نے کوئی بھی آرڈر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔