ویب ڈیسک: معروف گلوکار فلک شبیر اور معروف اداکارہ سارہ خان کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی جس کے بعد سبھی یہ سمجھ رہے تھے کہ دونوں نے محبت کی شادی کی ہے۔
مگر اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ شادی محبت کی نہیں بلکہ گھر والوں کی مرضی کے مطابق تھی۔ بی بی سی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ہماری شادی لو میرج نہیں، ارینج میرج تھی۔ ہماری شادی بالکل ویسے ہی ہوئی جس طرح عام طور پہ پاکستان کے گھرانوں میں ہوا کرتی ہے۔
سارہ نے یہی نہیں بلکہ ایک اور بھی انکشاف کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار فلک نے جب ان کو پرپوز کیا تھا تو انھوں نے صاف انکار کر دیا۔ وہ پہلی بار لاہور میں فلک سے ملی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم شادی سے قبل زیادہ نہیں ملے۔
اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلک کے پرپوز پر انکار تو کر دیا لیکن یہ سارا معاملہ اپنے والد کو بتایا۔ جس کے بعد شادی کے تمام معاملات ان کے والد نے ہی طے کیے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ والدین ہمیشہ اپنی اولاد کے لیے بہترین فیصلے کیا کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اب وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، فلک ان کو روزانہ پھول دیتے ہیں، اگر وہ کسی دن پھول دینا بھول جائیں تو وہ سمجھتی ہیں کہ دن ادھورا ہے۔