عدلیہ میں مبینہ مداخلت پرازخود نوٹس،اسلام آباد،کراچی بارزسپریم کورٹ پہنچ گئیں

عدلیہ میں مبینہ مداخلت پرازخود نوٹس،اسلام آباد،کراچی بارزسپریم کورٹ پہنچ گئیں
کیپشن: عدلیہ میں مبینہ مداخلت پرازخود نوٹس،اسلام آباد،کراچی بارزسپریم کورٹ پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: عدلیہ میں مبینہ مداخلت پرازخود نوٹس،اسلام آباد اور کراچی بارزنے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کےمطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے،ہائیکورٹ ججز کے خط معاملہ پر سپریم کورٹ تحقیقات کرے یا کمیشن تشکیل دے، عدلیہ میں مداخلت پر رسپانس کا طریقہ وضح کیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  آرٹیکل 194 کے فرائض سر انجام دینے کیلئے ہائیکورٹ کے قواعد اور احکامات کا جائزہ لینے کیلئے وقعتا فوقعتا فل کورٹ اجلاس بلانے کی ہدایت دی جائیں۔

درخواست ایڈوکیٹ صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی۔

کراچی بار کا سپریم کورٹ سےرجوع

دوسری جانب  عدلیہ میں مبینہ مداخلت پرسوموٹو کیس، کراچی بار نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ 184/3 کے تحت انکوائری کیلئے اپنا اختیار استعمال کرے،حکومتی انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،ہائیکورٹس کو فل کورٹ میٹنگز بلانے کی ہدایات جاری کی جائیں،ہائیکورٹس فل کورٹ میٹنگ میں دیگر ججز سے پوچھیں انہیں مداخلت کا سامنا تو نہیں؟۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹس کو کسی بھی مداخلت سے متعلق رولز تیار کرنے کی ہدایات کی جائیں،حکومت کو اینٹلیجنس ایجسنیز سے متعلق بھی مکینزم تیار کرنے کا کہا جائے۔

Watch Live Public News