مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے زخمی 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت پیر پھسلنے سے زخمی 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: لوک سبھا انتخاب کا دوسرا مرحلہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہو گیا، اور اس کے اگلے ہی دن، یعنی آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی زخمی ہو گئی ہیں۔

وہ اگلے مراحل کے لیے انتخابی تشہیر کی تیاری کر رہی تھیں اور درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں داخل ہو رہی تھیں جب ان کا پیر پھسل گیا۔ اس وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر کے دروازے پر ہی گر گئیں۔ حالانکہ انھوں نے اپنا سفر منسوخ نہیں کیا اور آسنسول کے لیے روانہ ہو گئیں۔ کہا جا رہا ہے کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حادثہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت وہ جب سیڑھیوں سے اوپر پہنچیں اور ہیلی کاپٹر میں داخل ہوئیں تو اسی وقت ان کا پیر پھسل گیا اور وہ گر گئیں۔ انھیں گرتا دیکھ کر وہاں موجود سیکورٹی اہلکار نے انھیں اٹھایا۔ ہیلی کاپٹر میں گرنے کے سبب ممتا بنرجی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Watch Live Public News