مریض کی منتقلی کیلئے میرا ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے، مریم نواز

05:47 PM, 27 Apr, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کا برستی بارش میں گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کا دورہ کیا۔ 

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تیز برستی بارش میں ساملی سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کا دورہ کیا۔  

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مری، گلیات سمیت پورے ایریا میں مربوط ہیلتھ قائم کرنے کا حکم دیدیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہاڑیوں علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ہیلی پیڈ اور ایئر سٹریپ بنانے کی ہدایت کر دی۔ مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پرفنکشنل کرنے ہدایت بھی  کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، سٹاف کی تعیناتی اور ان کی رہائشوں کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ساملی ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا حکم بھی  دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ساملی ہسپتال میں جدید ترین کارڈیک بلاک قائم کرنے کی ہدایت کی، سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال میں کینسر کے علاج کے لئے اینکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔ میڈیسن، سرجرجی، یورلوجی، آرتھو، آئی، ای این ٹی وارڈز بنیں گے۔ مری میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ساملی ہسپتال میں مریضوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ فوری طور چلانے کی ہدایت بھی  کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے او پی ڈی، وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا ، او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر سے ہسپتال اور مریضوں کے بارے میں دریافت کیا، او پی ڈی میں موجوو خاتون کے بھائی کے فوری علاج کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریض کی منتقلی کے لئے میرے ہیلی کاپٹر بھی چاہیے تو حاضر ہے۔ ٹی بی وارڈ پہنچ گئیں اور ہر مریض کے پاس جا کر تیمارداری کی ۔ مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا، جلد صحت یابی کے لئے دعائیں دیں۔

ٹی بی کے مریض راجا اسرار نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوکہا کہ ہماری بیٹی حال پوچھنے آئی ہے، میں بہت خوش ہوں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے راجا اسرار ( مریض ) کے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ بہت بڑا سہار ہوتے ہیں، خدمت میں کسر نہ رہنے دیں۔ 

مریم نواز شریف نے مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں دریافت کیا ، وزیر اعلیٰ کا سید محمد حسین گورنمنٹ ٹی بی سینیٹوریم ہسپتال کے انتظامات اور علاج پر اظہار اطمینان کیا۔ 

انہوں  نے ساملی سینیٹوریم ہسپتال سٹور روم کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ساملی ہسپتال کیمٹی روم میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ 

ایم این اے اسامہ راجااشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر، کمشنر عامر خٹک، اے بی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں