محکمہ تعلیم سندھ کا پیر سے سکول کھولنے کا مشروط فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کا پیر سے سکول کھولنے کا مشروط فیصلہ
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کا پیر سے اسکول کھولنے کا مشروط فیصلہ، 100 فیصد ویکسی نیٹڈ اسٹاف والے اسکول ہفتے میں 6 دن کھولے جاسکیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 دن ایک شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 95مریض جابحق ہوئے جبکہ 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی. این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 92844 ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 026082مریض صحتیاب ہو چکے ہیں . ملک میں1144341مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں اورملک بھر میں کورونا سے تاحال 25415اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 62496ٹیسٹ کئے گئے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔