” روشن اپنا گھر سکیم میں قبضہ کا خوف نہیں ہو گا“

” روشن اپنا گھر سکیم میں قبضہ کا خوف نہیں ہو گا“
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ “روشن اپنا گھر اسکیم” کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہوگی۔ اس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو گھر پر قبضہ کا خوف نہیں ہو گا۔ “روشن اپنا گھر اسکیم” کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، انھیں بیرون ممالک میں ترقی کرتے دیکھا، لیکن بدقسمتی سے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب موجودہ حکومت ان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔ سسٹم میں بہتری لاکر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو گھر بنانے میں رکاوٹ قبضہ گروپس ہیں۔ ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں قبضہ گروپ بیٹھا ہوا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے یہاں پلاٹ لیے جن پر قبضہ کرلیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔