آسٹریلیا میں امریکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تین امریکی فوجی ہلاک

آسٹریلیا میں امریکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تین امریکی فوجی ہلاک
آسٹریلیا میں امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تین امریکی میرینز ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں مشقوں کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے تین امریکی میرینز ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں ۔جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ پریڈیٹر رن میں حصہ لے رہے تھے، جس میں امریکہ، آسٹریلیا، فلپائن، مشرقی تیمور اور انڈونیشیا کے 2500 فوجی شامل تھے۔ یہ واقعہ شمالی علاقہ جات کے دارالحکومت ڈارون کے شمال میں میلویل جزیرے پر پیش آیا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ مقامی پولیس کمشنر مائیکل مرفی نے کہا، "پانچ میرینز کو علاج کے لیے ڈارون واپس کر دیا گیا ہے اور باقی کی جائے وقوعہ پر دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔" "اضافی پولیس اور دفاعی عملے کو میلویل جزیرے پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ آپریشن میں مدد کی جا سکے، زخمیوں کو کی دیکھ بال کی جا سکے اور انہیں ڈارون واپس کیا جا سکے۔" یہ واقعہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی آسٹریلیا میں مشترکہ مشقوں کے دوران دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ خیال رہے کہ 29 جولائی کو آسٹریلیا اور امریکہ کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ فوجی تربیتی مشق طلسم صابری میں شرکت کے دوران 45 MRH-90 Taipan کوئنز لینڈ کے ساحل پر گر کر تباہ ہونے کے بعد چار آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔