کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائد

کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائد
لاہور: (ویب ڈیسک) آج ہم آپ کے لیے کھجور کے فائدے لائے ہیں۔ میٹھی اور گودے والی کھجوریں صحت کے لیے بہت ہی کارآمد ہوتی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھجور کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور کھجور سردیوں سے ہونے والی موسمی بیماریوں کا بہترین علاج فراہم کرتی ہے۔ کھجور میں شوگر، وٹامنز اور پروٹین ہوتے ہیں، جو اچھی صحت کے لیے مفید ہیں۔ کھجور میں پروٹین کے ساتھ ساتھ غذائی ریشہ اور وٹامن B1, B2, B3, B5, A1 اور c سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کھجور میں کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ اس میں چربی کی سطح بھی بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں موجود یہ تمام عناصر اسے صحت کو برقرار رکھنے میں بہت موثر بناتے ہیں۔ کھجور آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ اس لیے سردیوں کی بیماریوں جیسے نزلہ اور کھانسی سے بچا جا سکتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کو سردیوں میں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو کھجور کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے لیے خشک ادرک کا پاؤڈر بنا کر کھجور میں ملا کر کھائیں، فائدہ ہوگا۔ کچھ کھجوریں رات کو سونے سے پہلے پانی میں بھگو کر صبح کھائیں۔ ایسا کرنے سے قبض کی پریشانی میں آرام آجائے گا۔ کھجور کو رات کو بھگو کر صبح دودھ یا گھی کے ساتھ کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو تو گائے کے دودھ کے ساتھ 3-4 کھجوریں کھائیں، بلڈ پریشر نارمل رہے گا۔ کھجور صحت کے ساتھ جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں وٹامن سی اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو جلد کو ہموار بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجور جلد کے مسائل سے بھی بچاتی ہے جو کہ عمر کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتا ہے، اگر دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو کھجور میں اینٹی ایجنگ پراپرٹی بھی ہوتی ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو کھجور کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ زیادہ پوٹاشیم گردے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ جن لوگوں کو اسہال کا مسئلہ ہے وہ کھجور کھانے سے گریز کریں۔ جن لوگوں کو الرجی ہے، انہیں بھی کھجور کا استعمال بہت محدود مقدار میں کرنا چاہیے۔ سردیوں میں روزانہ صبح ناشتے میں 4 سے 5 کھجوریں کھانے سے جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی ملتی ہے۔

Watch Live Public News