میچ کے دوران کھلاڑی کو دل کا دورہ، موقع پر ہی دم توڑ گیا

میچ کے دوران کھلاڑی کو دل کا دورہ، موقع پر ہی دم توڑ گیا
الجزائر: (ویب ڈیسک) فٹ بال کے میدان میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ فٹبال کھلاڑی صوفیانے لوکر اپنی ہی ٹیم کے گول کیپر سے ٹکرا گئے۔ اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق میدان میں کئی بار ایسے حادثات پیش آتے ہیں جو کھلاڑی کی موت کا سبب بنتے ہیں۔ الجزائر میں فٹبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک اہم کھلاڑی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ وہ ڈومیسٹک سیکنڈ ڈویژن میچ کھیل رہے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ مولودیہ سیدہ اور اے ایس ایم اوران کلب کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ اس دوران صوفیانے لوکر اپنی ہی ٹیم کے گول کیپر سے ٹکرا گئے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد وہ دوبارہ میدان میں کھیلنے آئے۔ جب الجزائر کی فٹبالر صوفیانے لوکر میدان میں کھیلنے آئے تو 10 منٹ بعد اچانک گر گئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔ https://twitter.com/superhaberspor/status/1474823264803426307?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1474823264803426307%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Fsports%2Falgerian-footballer-sofiane-loukar-dies-of-on-field-heart-attack-mouloudia-saida%2F1056138 بتایا جا رہا ہے کہ صوفیانے لوکر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ صوفیانے لوکر کی عمر صرف 28 سال تھی۔ وہ مولود سیدہ کے کھلاڑی تھے اور ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ ان کی موت کی خبر ملتے ہی میچ کو روک دیا گیا۔ الجزائر کے فٹبالر صوفیانے لوکر کی موت کی خبر سن کر پوری کھیل کی دنیا سوگ میں ہے۔ اس حادثے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News