تفتیش کے دوران اس شخص کے بیگ میں کچھ سیاہ اشیا دیکھی گئیں۔ پہلے تو مسافر نے تفتیش کے دوران اس حقیقت سے انکار کیا کہ اس کے پاس کوئی دھات ہے۔ تاہم جیسے ہی کسٹم افسران نے بیگ چیک کیا وہ حیران رہ گئے کیونکہ ملزم نے شیونگ کی ٹرمر مشینوں میں سونے کے بسکٹس چھپا رکھے تھے۔ سونے کے یہ بسکٹ سیاہ کاربن پلاسٹک شیٹ کی تہہ سے چھپائے گئے تھے۔ مکمل چیکنگ پر، محکمہ کسٹم کو ٹرمر مشینوں کے اندر سے سونے کے بسکٹ ملے۔ ان تمام بسکٹس کو سیاہ کاربن پلاسٹک شیٹ میں الگ سے پیک کیا گیا تھا۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص شیونگ ٹرمر کے اندر سے انتہائی مہنگی چیز نکالتا نظر آ رہا ہے۔ یہ دھات سمگل کی جا رہی تھی لیکن کسٹم حکام نے کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں سونے کی سمگلنگ کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن ایسا معاملہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے، جب سونے کو ایک شیونگ ٹرمر میں چھپا کر لانے کی کوشش کی گئی لیکن سمگلر کو انڈٰین حکام نے گرفتار کر لیا۔ انڈیا کے کسٹم حکام نے ایک غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافر کو پکڑا جس کے پاس سے لاکھوں روپے کا سونا برآمد ہوا۔ یہ شخص اس وقت شک کے دائرے میں آیا جب اس نے جانچ کے لیے اپنا بیگ ایکسرے مشین میں ڈالا۔ کسٹم حکام کو اس مسافر پر شبہ گزرا جو شارجہ سے ایئر عربیہ کی فلائٹ نمبر G9 435 پر جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔