لیگی رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا

لیگی رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے دائر کردہ ایف آئی آر کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔ چوہدری محمد اشرف پر الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چوہدری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرکے ایم این اے چوہدری محمد اشر ف کو گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ چوہدری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ نمبر 161 سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔