(ویب ڈیسک ) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث لیسکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرزمیں تکنیکی خرابیاں پیدا ہونے سے بھی بجلی بند رہی۔
بارش رکنے کے بعد لائن سٹاف نے برقی لائنوں پر کام کرنے کے بعد متعدد علاقوں کی بجلی کو بحال کردیا۔