شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔
فیڈرل بی ایریا ،ایم اے جناح روڈ،شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، سکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہو گیا، سردی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نے لیدر جیکٹس نکال لیں۔
دوسری جانب بالائی خیبرپختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کےاوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش بونداباندی کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا:چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اوررات کے اوقات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔