ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی،کمی ماہانہ فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج سماعت کرے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب76 کروڑ روپے رہی،ایل این جی سے 23 روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،ایران سے 27 روپے15پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت14 روپے92 پیسے رہی،نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی،گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔