الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سینیٹ الیکشن کے لیے لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جا سکتی، اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔