Welcome @patcummins30
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 27, 2022
Great to have you and the Australian side here.#PAKvAUS #BoysAreReady ???????? pic.twitter.com/9odDz0p7E2
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔