بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوامی مارچ آج کراچی سے اسلام آباد روانا ہوگا

بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوامی مارچ آج کراچی سے اسلام آباد روانا ہوگا
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آج آغاز کیا جائے گا۔ مزارقائد سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ شہرقائد مختلف مقامات استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے۔ بلال بھٹو کے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا۔ مختلف اضلاع کی جانب سے بیس سے زاٸد کنٹینر لانگ مارچ میں شریک ہونگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اتوار پانچ مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ چھ مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سات مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، جہاں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آٹھ مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔