عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد

عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے این اے 193ضمنی الیکشن میں کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری، نیوٹرلز اور ای سی پی کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود بھی زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینالغاری ، پی ٹی آئی کے کارکنان اورNA-193کے ووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھےخدشہ ہے کہ اس سے پی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں پر مزیدخوف طاری ہوگا چنانچہ ایس سی کے ججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں کہ جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کے لئے اس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔