شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا، سیکورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے ہتھیار اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی بھی شہید ہوئے ہیں ، شہید سپاہیوں میں 25 سالہ سپاہی عمران اللہ شامل ہیں جن کا تعلق باجوڑ سے تھا۔ 21 سالہ سپاہی افضل خان بھی شہید تعلق دیر بالا سے تھا۔