ورلڈ انڈوراتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شجرعباس بغیر کوچ کےشرکت کریں گے

ورلڈ انڈوراتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شجرعباس بغیر کوچ کےشرکت کریں گے
کیپشن: Shajar Abbas
سورس: publicnews

لاہور: شجر عباس  ورلڈ انڈرو اتھلیٹکس چمیئن شپ میں بنا کوچ کے حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شجرعباس کی  انڈور ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آج گلاسگو روانگی ہوگی ۔ ورلڈ انڈور اٹھلیٹکس چیمپئَن شپ یکم سے تین مارچ تک گلاسگو میں ہو گی۔ پاکستان کی جانب سےشجرعباس ساٹھ میٹر ریس میں شریک ہوں گے۔

ورلڈانڈور اتھلیٹکس  چیمپئن شپ میں  شجرعباس  بغیر کوچ کےشرکت کریں گے۔ ایشین انڈور اتھلیٹکس میں بھی شجرعباس  کے ساتھ کوچ نہیں تھا۔ شجرعباس کے ہمراہ فیڈریشن کےعہدیدار وجاہت حسین مینجر کی حیثیت سے جا رہے ہیں۔ مینجر کی غفلت سے ایران  ایشین انڈوورمیں شجر عباس اور جعفر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان  بطور ٹیم منیجر ایران گئے تھے، غفلت برتنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شاہ جہان  کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، پی ایس بی  شا ہ جہاں کو  کسی بھی ایونٹ میں بطور مینجرنہ بھیجے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شجر عباس نے ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دیا تھا کیونکہ اس نے قازقستان میں ہونے والی انڈور ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔انہوں نے اپنی 60 میٹر کی دوڑ میں دوسرا مقام حاصل کیا اور اپنی رفتار 6.78 کی رفتار سے چین کے ہوانگ یی اور تاجکستان سے تعلق رکھنے والے فیوریس مزراپوف جیسے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ 2022ء میں شجر اعوان نے اسلامی یکجہتی ریس میں اپنی ہیٹس ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 200 میٹر میں ایک بے مثال قومی ریکارڈ قائم کیا۔

 

اگرچہ 23 سالہ نوجوان کو 100 میٹر کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا کیونکہ وہ اسی ایونٹ کے دوران 60 میٹر کیٹیگری میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود چوتھے نمبر پر رہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔